میرا خیال ہے اب تو کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں رہے گا
اسلام آباد:عمران خان کو چاہیے ابھی بھی موقع ہے عوام کی جان چھوڑ دیں
مریم نواز نے کہا کہ وہی نیب جو روزانہ سماعت کی درخواست دے رہا تھا اب التوا مانگ رہا ہے، نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، نیب کے پاس جھوٹ تھا، اس لیے التوا مانگ رہے ہیں۔
میرا خیال ہے اب تو کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں رہے گا، میرا مشورہ ہے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ہیلمٹ پہن کے جائیں کیونکہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان ہے۔
یہ حکومت ایک کے بعد ایک ضمنی انتخاب ہاری ہے، یہ پہلی سٹنگ حکومت ہے جو ایک کے بعد ایک ضمنی انتخاب ہاری ہے، لاہور میں یہ سامنا کرنے کے یہ قابل نہیں تھے، کوئی تھوڑی سی بھی عزت والا ہو تو خداحافظ کہہ کر چلاجائے، عمران خان عوام کی جان چھوڑدیں اور تھوڑی سی جوعزت ہے وہ بچاکے چلےجائیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : مریم نواز کا حکومت پر طنزیہ ٹوئٹ
حکومت نے عوام کو مہنگائی میں پیس کر رکھ دیا ہے اور لوگوں کی زندگیاں عذاب کردی ہیں، کے پی کے اپنے گھر میں اتنی شرم ناک بد ترین شکست ہوئی، عمران خان کو چاہیے ابھی بھی موقع ہے عوام کی جان چھوڑ دیں۔
شہبازشریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں اور انتہائی سینئر ہیں، جب وقت آئے گا تو جماعت فیصلہ کرے گی، سب پارٹی رہنماؤں نے فیصلے کا اختیار نوازشریف کو دیا ہوا ہے، وقت آئے گا تو پارٹی کی مشاورت سے نوازشریف فیصلہ کریں گے ، ہم سب شہبازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی سپورٹ کریں گے۔
نوازشریف وطن آنے کو بے چین ہیں،ان کا ملک ان کی مٹی ہے، جلد واپس آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کو کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں، مولانا کی فتح ہماری فتح ہے۔