Featuredبلوچستان

بلوچستان میں 12 مشتبہ افراد کے اومی کرون میں مبتلا ہونے کا خدشہ

کوئٹہ: محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کی اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے 12 افراد میں اومیکرون کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کی اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مذکورہ افراد کو کرونا ویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی۔

اس کے ساتھ ہی عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ صحت کو کرونا ویکسی نیشن اور ٹیسٹ کی استعداد کار میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کی نئی قسم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لہذا عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات پرعمل در آمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ صحت سندھ نے خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حفاظتی ویکسین ہی وائرس سے بچاؤ کا واحدطریقہ ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلات میں تیس افراد کو اومی کرون کے شبے پر روک لیا گیا تھا، جس کی حتمی تشخیص کے لیے نمونے لے کر نیشنل انسٹی ٹیوٹ ارسال کیے گئے۔

مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد طبی حلقوں میں خوف پھیلا اور طبی عملہ ذہنی اذیت کا شکار بھی ہوگیا کرونا آپریشن سیل نے مریضوں کے نمونے این آئی ایچ بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close