کراچی: اعلان آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے کوآرڈینیٹر سمیر نجمل حسین نے کیا
سمیر نجمل کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسٹیشنز کو آر ایل این جی پر منتقل کیے جانے کے باوجود آر ایل این جی بھی فراہم نہیں کی جارہی، ایس ایس جی سی نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے آر ایل این جی پرمنتقل کیا، ایس ایس جی سی نے قدرتی گیس کے متبادل کے لیے آر ایل ایل جی کی ایلوکیشن بھی حاصل نہیں کی، اور اس نے سی این جی سیکٹر اور لاکھوں صارفین کو دھوکا دیا، جس کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز اور صارفین کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
کوآرڈینیٹر سمیر نجمل نے کہا کہ آج دن 12 بجے شروع ہونے والا دھرنا اور احتجاج غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گا، ہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، سندھ حکومت کے نمائندوں، وزیراعلیٰ یا گورنر سے بات کریں گے۔