Featuredخیبر پختونخواہ

بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کرلی گئی

پشاور: پی ٹی آئی کی شکست کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑی اندرونی اختلافات تھے

، بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعلی محمود خان کی قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف امیدواروں کو اسپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جے یو آئی ف کے ارکان اسمبلی نے استعفے مولانا کو جمع کرادیئے

رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کی صدارت مشاورتی اجلاس آج ہونے کا امکان ہے، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعلی و گورنر خیبر پختونخوا، اسپیکر قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا کے بعض وزراء کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close