کراچی: سندھ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو موسمِ سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے، جس کے تحت پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے ہوں گی
پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کو بارش سے نمٹنے کے لیے پہلے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ اور وسائل کو تیار رکھیں۔
محکمہ موسمیات نے ایک روز قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی اور بتایا کہ جمعے کی رات سے سردی میں شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔