کراچی: دورانِ سماعت عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ فوڈ اسٹریٹ کے باعث سڑکیں اور گلیاں بند کردی گئیں
سندھ ہائیکورٹ میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے باعث اطراف کی سڑکیں اور گلیاں بند کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے فوڈ اسٹریٹ کے معائنے کے لیے ناظر مقرر کردیا۔
دورانِ سماعت عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ فوڈ اسٹریٹ کے باعث سڑکیں اور گلیاں بند کردی گئیں، مقامی افراد کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے، شام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک راستے بند ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسی نیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا
اس پر جسٹس ظفر احمد نے کہا کہ مکینوں کو متبادل راستے دیے گیے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ کی استدعا پر معائنے کے لیے ناظر مقرر کرتے ہوئے اسے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔