Featuredپنجاب

پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے محاذ کے لیے 21رکنی سپریم کمیٹی قائم

لاہور: اجلاس میں کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا

سپریم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنرچوہدری سرور ، وزیر بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان، اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سعید بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابی معرکے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان، سائرہ بانو کے بیان پر ناراض

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخاب کے اگلے محاذ کے لیے قبل از وقت صف بندی کرے گی، پنجاب میں پہلے مرحلے پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولٹین کے لیے امیدواروں کاجائزہ لیاجائے گا جس میں لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور،

سرگودھا اور راولپنڈی کے لیے میئرز کے پارٹی امیدواروں کاجائزہ لیاجائے گا،
گجرات اورسیالکوٹ میں بھی میئرز کے لیے سیاسی شخصیات کے ناموں پر غور کیاجائے گا جب کہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close