Featuredاسلام آباد

نثار مہمند نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں عملے کو ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس پر ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی نثار مہمند کے دھاوے کے خلاف ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قبائلی ضلع مہمند نے ڈی پی او کے نام خط لکھ دیا

خط میں ممبر صوبائی اسمبلی نثار مہمند کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ نثار مہمند نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں عملے کو ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : اداکارہ کومل عزیزخان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

خط میں کہا گیا نثار مہمند نے اپنے ورکرز کو تشدد کے لیے اشتعال دلایا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر پر ایک ہی دن میں دو مرتبہ دھاوا بولا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سرکاری امور میں مداخلت، سٹاف کو ہراساں اور دفتر کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبر پختون خوا سے فوری رابطہ کرکے ذمہ داروں کی خلاف سخت اور فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

آئی جی خیبر پختون خوا نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close