Featuredاسلام آباد
مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھالیا
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب سینیٹر شوکت ترین سے ان کے عہدے کا حلف لیا
مشیر خزانہ شوکت ترین خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور انہیں کُل 87 ووٹ ملے۔
یہ بھی پڑ ھیں : جے یو آئی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا
تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کرا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا جب کہ مشیر خزانہ کے سامنے اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کےظاہر شاہ مدمقابل تھے۔