کراچی : کراچی میں مغرب سے ہوائیں داخل ہورہی ہیں، شہر میں ہفتے کو بارش کا سسٹم داخل ہوگا
سردار سرفراز کے مطابق اتوار اور پیر کو کراچی میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوگی، 28 اور 29 دسمبر کے بعد سردی بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سمندری طوفان سے متعلق 9 واں الرٹ جاری
کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کوئٹہ اور مری میں برف پڑے گی جبکہ آج صبح شہر قائد میں سردی کی لہر میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
اسکردو میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گرگیا۔ سوات، کالام اور مالم جبہ میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں موسم سرد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام ملک میں داخل ہوگا۔