Featuredاسلام آباد
چینی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باعث مقامی سطح پر چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار ٹن مقامی چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا
یوٹیلیٹی اسٹورز کا بتانا ہے کہ درآمدی چینی کا تقریباً 30 ہزار ٹن ذخیرہ موجود ہے یوٹیلیٹی اسٹورز نے رواں ماہ 40 ہزار ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا تاہم درآمدی چینی کے باعث مقامی سطح پر خریداری کا عمل روک دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑ ھیں : رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف ختم
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے آخری بار مقامی چینی جولائی 2021 میں خریدی تھی، آخری ٹینڈرکے تحت مقامی سطح پر40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری 90 روپے فی کلو میں کی گئی تھی۔