Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل

 اسلام آباد : عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کر دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کے پی الیکشن میں وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک سے بات چیت کی، وزیراعظم نے تحریک انصاف کے پی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کر دیا، جس کے بعد نئی آئینی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی رشتہ دار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ مقامی قیادت نہیں کرے گی، وفاقی سطح پر فیصلے ہوں گے، پارٹی کا نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو لیڈر مانا جاتا ہے تو وہ عمران خان ہیں، تحریک انصاف کے سوا کوئی ایسی پارٹی نہیں جو اتنی بڑی تعداد میں ٹکٹ جاری کرے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف نیچے جاتی ہے تو پاکستان کی سیاست نیچے جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ویلیج کونسل کے انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف اب بھی بڑی جماعت ہے، پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں ہے، پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت ہے، ن لیگ صرف پنجاب تک محدود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close