Featuredاسلام آباد

کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 148 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 353 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اومیکرون کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والوں پر توجہ نہ دیں

صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close