Featuredسندھ

گرین لائن بس کے زیادہ کرائے پر شہری مشتعل

کراچی: گرین لائن بس سروس کے زیادہ کرائے کے معاملے پر ایک شہری نے مشتعل ہوتے ہوئے شور مچادیا

مشتعل ہونے والا شہری سرجانی سے ناظم آباد جانے کے لیے گرین بس میں بیٹھا تھا جو بس کا کرایہ سن کر بپھر گیا۔

مشتعل شہری کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن سے ناظم آباد جانے کے لیے 55 روپے کرایہ مانگ رہے ہیں، اس سے کم میں تو چنگ چی پر کرایہ لگتا ہے، یہ سب مل کر لوٹ رہے ہیں۔

گرین لائن سروس کی بسیں سرجانی ٹرمینل سے نکلنا شروع ہوئیں تو پہلا اسٹیشن لوگوں کے لیے تاخیر سے کھولا گیا، اسٹیشن کے باہر شہری بس کے لیے گیٹ کھلنے کے منتظر رہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کےالیکٹرک کےخلاف شہری بلابلااٹھائے

پہلی گرین بس سوا گھنٹے کی تاخیر کے بعد سرجانی ٹاؤن سے مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔
اس دوران بزرگ شہری شکایت کرتے ہوئے نظر آئے کہ کافی دیر سے کھڑے ہیں، بس اسٹیشن کے گیٹ بند ہیں، بس لیٹ آنی تھی تو اطلاع کے لیے کوئی بینر یا نوٹس لگا دیتے جس پر سکیورٹی عملے نے شہریوں کو جواب دیا کہ وفاقی وزیرآئیں گے اس کے بعد اسٹیشن کھولا جائے گا۔

شہرِ قائد میں گرین لائن بس سروس کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے، بس سروس سرجانی ٹاؤن عبداللّٰہ چوک اسٹیشن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔

ابتدائی طور پر بس سروس کچھ گھنٹوں کے لیے صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی، اس دوران 15 دن آزمائشی طور پر 80 میں سے صرف 25 بسیں 4 گھنٹے کے لیے چلائی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close