Featuredاسلام آباد

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر دیا تھا

 

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا ہے۔

 اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جے یو آئی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close