Featuredاسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں

وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا

اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے اور مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close