Featuredسندھ

نسلہ ٹاور کے پلان کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی

دوران سماعت سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی کو نسلہ ٹاور کی زمین تحویل میں لینے اور فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے عمارت کا بلڈنگ پلان منظوری دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : نالوں پر تجاوزات کے حوالے سے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی اور کرمنل کارروائی شروع کرے جبکہ چیف جسٹس نے پولیس حکام کو بھی ملوث افسران کے خلاف الگ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close