Featuredاسلام آباد

تھانہ کوہسار کے علاقے میں پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی

اسلام آباد: تھانہ کوہسار کی موبائل گاڑی معمول کی پٹرولنگ پر تھی کہ پیچھے بیٹھے کانسٹیبل نجم الحسن کی غفلت سے فائر ہونے پر ساتھی اہلکار حماد زخمی  ہوگیا

زخمی اہلکار کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا میں 3 اہلکار شہید، 11 افراد زخمی

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ۔

انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close