Featuredسندھ

برسات کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ

کراچی: ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سسٹم ختم ہوگیا ہے

کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں10جنوری کے بعد سردی کی دوبارہ لہر آئے گی، کراچی میں درجہ حرارت12سے15کے درمیان رہے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : اتوار اور پیر کو کراچی میں بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم مکمل طور پر ابرآلود رہے گا، صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close