کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے گرفتار ینگ ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ینگ ڈاکٹرز کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں
جس کے بعد محکمہ داخلہ نے محکمہ پراسکیویشن کو عدالت میں مقدمہ واپس لینے کی درخواست دائر کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ 16 ینگ ڈاکٹرز سمیت 19 افراد گرفتار ہیں۔
ڈاکٹروں کیخلاف ریڈ زون میں احتجاج، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ سول لائن تھانے میں درج ہے۔