Featuredسندھ

زائد فیس وصول کرنے پر شہری لیاقت نیشنل اسپتال کے خلاف عدالت پہنچ گیا

کراچی : لیاقت نیشنل اسپتال ایک غیر منافع بخش اسپتال ہے۔ غیر منافع بخش اسپتال ہونے کے باوجود اتنی رقم کیوں لی گئی۔

عدالت نے صرف دو دن میں ایک لاکھ سے زائد فیس وصول کرنے خلاف درخواست پر لیاقت اسپتال سے جواب طلب کرلیا۔

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں لیاقت نیشنل اسپتال کی جانب سے صرف دو دن مریض کو رکھنے پر ایک لاکھ 74 سے زائد فیس وصول کرنے کے خلاف شہری عدالت پہنچ گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ والد کو ایمرجنسی میں کی صورت میں لیاقت نیشنل اسپتال داخل کیا۔ اسپتال والوں نے داخلے کے وقت 22 سو فیس لی۔ والد کو ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرنے کے بعد 80 ہزار مزید لیے گئے۔

درخواست کے مطابق رقم ادا کرنے کے بعد کہا گیا کہ مریض کو آئی سی یو میں داخل کر رہے ہیں۔ آئی سی یو میں داخل کرنے کیلئے مزید 19 ہزار لیے گئے۔ ایک دن بعد بتایا گیا کہ مریض انتقال کر گیا ہے، جب میں کاغذی کارروائی مکمل کرنے اکاؤنٹ آفس گیا تو مزید 92 ہزار 179 روپے ادا کرنے کا کہا گیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ اتنی رقم کے بل کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ میت وصولی کیلئے مجبوراً رقم ادا کرنی پڑی۔ لیاقت نیشنل اسپتال ایک غیر منافع بخش اسپتال ہے۔ غیر منافع بخش اسپتال ہونے کے باوجود اتنی رقم کیوں لی گئی۔

درخواست گزار کو ذہنی دباؤ اور مایوسی دی گئی۔ متعلقہ اسپتال درخواست گزار کو معاوضہ ادا کرے۔ اسپتال پر 6 لاکھ 92 ہزار 179 روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

عدالت نے لیاقت نیشنل اسپتال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close