خیرپور: ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال نے مرکزی ملزم صفدر وسان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ریمانڈ کیلئے آج سول عدالت میں پیش کیا جائے گا
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے اور صفدر وسان پر بس میں لڑائی اور تشدد کے دو مقدمات درج ہیں جب کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑ ھیں : وزیر اعظم نے ہر اس مافیا کو توڑنے کی کوشش کی جو قوم کو کھا رہے ہیں
واقعے کے بعد ملزم صفدر وسان کے والد نے متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر معافی مانگی تھی جس پر لڑکی اور اس کے والد نے ملزم کو معاف کردیا تھا۔