Featuredانٹرٹینمنٹ

نصیر الدین شاہ ملک میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ ملک میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے۔

نصیر الدین شاہ  نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں  کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی مذہنی منافرت پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی سے لگتا ہے کہ انہیں حالات کی کوئی پروا نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہورہا ہے۔

انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال نریندر مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟

جواب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جارہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنےگھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کررہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی کی خون خرابے، نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر بھی بھارتی اداکار نے جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں، بھارتی وزیراعظم تو نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close