Featuredپنجاب

یہ لوگ خبروں میں زندہ رہنے کے لئے نواز شریف کا نام استعمال کررہے ہیں

لاہور: عمران خان سیاسی شہید بننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

ترجمان نون لیگ عظمیٰ بخاری  کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کےلئے کچھ نہیں صرف پروپیگنڈہ مشین ہے، یہ لوگ خبروں میں زندہ رہنے کے لئے نواز شریف کا نام استعمال کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ساڑھے تین سال سے پاکستان پر مافیا ازم مسلط ہے۔ عمران خان سیاسی شہید بننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیادیں ہی سازشوں اور بیساکھیوں پر رکھی گئی ہیں، جو حکومت قرضوں پر چلے اس کا نہ حال ہے نہ مستقبل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close