Featuredخیبر پختونخواہ

خیبر پختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ کو ہو گا

پشاور:خیبر پختوانخوا صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تاریخ دسمبر اور دوسرے مرحلے کی مئی میں کہی تھی

مرتضی جاوید عباسی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنرخیبر پختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ کو ہو گا۔ جس پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے جواب دیا کہ خیبر پختوانخوا صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تاریخ دسمبر اور دوسرے مرحلے کی مئی میں کہی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو آزمانے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبر پختوانخوا حکومت نے کہا تھا کہ دو مرحلوں میں الیکشن کرائیں گے، اور کہا تھا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر دوسرا مارچ میں ہوگا، صوبائی حکومت نے مانا تھا کہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں رمضان سے قبل ہوں گے،
چیف سیکریٹری خیبر پختوانخوا نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ پھر آپ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مارچ کے اختتام پر رکھ لیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ رمضان کے بعد الیکشن ہونے سے بہت آگے چلے جائیں گے، رمضان 3 یا چار اپریل سے شروع ہو گا، اس سے قبل مارچ کا آخری اتوار 27 مارچ کو رکھ لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close