Featuredسندھ

مدینہ مسجد سے ملحقہ پراپرٹیز کو خالی کرنے کا نوٹس جاری

کراچی: طارق روڈ پر پارک میں قائم مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کرکے پارک کو بحال کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے

 

کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں طارق روڈ کے پارک سے مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مسجد سے ملحقہ کلب، مدرسہ، دکانوں کے مالکان یا کرایہ داروں اور رہائشی افراد کو 24 گھنٹے میں انخلا کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کی ہدایت پر ایچ ایس او فیروزآباد نے متعلقین کو عدالتی حکم پر 24 گھنٹے میں پراپرٹی خالی کرنے کے نوٹس موصول کرائے۔

پولیس کا کہناہےکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ نوٹس متعلقہ عمارت پر بھی چپساں کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : جاوید لطیف کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

نوٹس پر 29 دسمبر کی تاریخ درج کی گئی ہے جس کے تحت تمام قابضین جمعرات کی شام تک پراپرٹی خالی کرنے کے پابند تھے۔

پولیس کے مطابق جگہ خالی ہوتے ہی اس کے انہدام کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔

طارق روڈ پر پارک میں قائم مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کرکے پارک کو بحال کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close