کراچی: آپ کو قانون کا ہی نہیں پتہ اور آئے ہیں ہتھکڑیاں لگانے، مجھے گرفتار کرنے سے پہلے آپ کو وزیراعلیٰ سے اجازت لینی چاہیے تھی
عدالت میں پیشی کے دوران آصف علی میمن کا تفتیشی افسر سے کہنا تھا کہ آپ نے مجھے گرفتار ہی غیر قانونی طریقے سے کیا ہے، 20 گریڈ کے افسر کو آپ بغیر اجازت کیسے گرفتار کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑ یں : امریکی پولیس کی ذہنی طور پر معذور بچے پر فائرنگ
آصف علی میمن کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا تو چیف سیکرٹری ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے۔
سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں زمینوں کی غلط الاٹمنٹ میں ملوث سرکاری ملزمان کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔