Featuredاسلام آباد

اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی ضمنی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے بل پیش کرنے پر ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ شروع کردیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اسمبلی میں رولز معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں رولز معطل کرنے کی قرارداد پیش کی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی ضمنی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کیا، اپوزیشن نے مالیاتی ضمنی بل پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کے بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور اپوزیشن ارکان نے ایوان میں نعرے بازی شروع کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے  اپوزیشن ارکان سے اپنی نشستوں پر جانے کی اپیل کی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اعلان کیا کہ گنتی کےدوران توسیع کی قرار داد کےحق میں 145 ووٹ ہیں، اپوزیشن رکن شازیہ مری نے ایوان میں گنتی کو چیلنج کردیا۔

اسپیکر کی جانب سے آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

اپوزیشن رہنما نوید قمر  نے ٹائم بار ہونے کے باعث آرڈیننس پیش کرنے کی مخالفت کی۔

نوید قمر نے کہا کہ جو آرڈیننس پہلے ہی ختم ہوچکا ہے اس کی کیسے توسیع ہوسکتی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے آرڈیننس وقت ختم ہونے سے پہلے ایوان میں پیش کیے تھے۔

قومی اسمبی کا اجلاس جمعہ دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close