Featuredاسلام آباد

قومی اسمبلی میں پی پی رکن اسمبلی نے حکمران جماعت کی رکن کو تھپڑ ماردیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی کو تھپڑ  ماردیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں حکومت کی جانب سے مالیاتی بل پیش کردیا گیا ہے، اپوزیشن نے بل پیش کرنے پر ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ شروع کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن ارکان سے اپنی نشستوں پر جانے کی اپیل کردی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کی ڈائس کے سامنے اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

اس دوران شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close