Featuredسندھ

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ ، سی ویو نوگو ایریا قرار

کراچی: سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ سی ویو کو نوگوایریا قرار دے دیا گیا ہے۔

 
 سال نو کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فیکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
 
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 لاگو کی جائے گی۔
 
کمشنر کراچی کے مطابق تمام چائے خانے ، ریسٹورانٹس ، پیٹرول پمپس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی سڑکوں پر10سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، ضلع انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کریگی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنی ٹیموں کے ہمراہ علاقوں میں موجود رہیں گے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بغیرسلینسر موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا جائے گا، ہوائی فائرنگ پر گرفتاری اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

زبیر نذیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سی ویو پر مخصوص مقامات پر رکاوٹیں لگادی گئیں ہیں، صرف فیملیز سال نو کی تفریح کے لیے سی ویو آسکتی ہیں، پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے، ساحل کی پٹی پر زیادہ تر کاروبار 8 بجے بند کرادیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close