Featuredاسلام آباد
نئے سال پر آتش بازی روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
اسلام آباد: آتش بازی سے متعلق عدالتی فیصلہ ، عوام کو انجوائے کرنے دیں
عدالت عالیہ نے نئے سال کی خوشی میں فائر ورکس شو روکنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے آج رات 12 بجے کیلئے این ا و سی واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آتش بازی روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ ساری دنیا میں ہوتاہے صرف یہاں نہیں ہورہا، یہ تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوا ہے، پبلک کو انجوائے کرنےدیں۔
اس سے قبل شہری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ سال نو کے آغاز پر بڑے شاپنگ مال پر30منٹ تک فائر ورکس شو کیاجاتا ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، جی ٹی روڈ بھی ساتھ ہے اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جبکہ ڈپٹی کمشنرنے31دسمبررات کےلیے این او سی جاری کیا لہذا عدالت اسے معطل کرے۔