Featuredکھیل و ثقافت
شاہین شاہ اور رضوان ICC ایورڈ کیلئے نامزد
شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان ’گارفیلڈ سوبر ٹرافی‘ کے لیے نامزد
آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کردیا۔
پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ اس ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1 ہزار 915 انٹرنیشنل رنز بنائے، جو روٹ سال بھر میں 1 ہزار 855 انٹرنیشنل رنز بنا سکے۔
رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ریکارڈ 1ہزار 326 رنز ایک سال میں بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے اس سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں لیں۔
🇵🇰 Two Pakistan superstars
🏴 An England stalwart
🇳🇿 A New Zealand championNominations for the Sir Garfield Sobers Trophy – ICC Men’s Cricketer of the Year 2021 have been revealed 👇https://t.co/fNtYKn815Y
— ICC (@ICC) December 31, 2021
شاہین نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی ٹوئنٹی میں 23 اور چھ ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔