Featuredسندھ

منی بجٹ کی صورت میں عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا

کراچی:  امید ہے کہ قومی اسمبلی میں کچھ حکومتی اراکین بھی منی بجٹ کی مخالفت کریں گے۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے سوال اٹھایا ہے کہ کابینہ میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے منی بجٹ کی مخالفت کیوں نہیں کی۔

سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ کی صورت میں عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے روز تماشہ کرتی ہیں مگر کابینہ میں منی بجٹ پر کچھ نہیں بولے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ قومی اسمبلی میں کچھ حکومتی اراکین بھی منی بجٹ کی مخالفت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close