Featuredپنجاب

اپوزیشن کا بلا جواز شور شرابا صرف خود نمائی کی ناکام کوشش ہے

لاہور : اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں منفی سیاست کر رہی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی رویہ قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن کے اراکین نے جمہوری روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ اپوزیشن کا بلا جواز شور شرابا صرف خود نمائی کی ناکام کوشش تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کو اپنے غیر حاضر لیڈروں پر احتجاج کرنا چاہیئے تھا۔ قومی اسمبلی سے غیر حاضر لیڈر پاکستان کی سیاست سے بھی ہمیشہ کیلئے غیر حاضر ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں منفی سیاست کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، انہیں صرف اقتدار کی تڑپ ہے۔ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں رویہ ملکی مفاد کے منافی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اپوزیشن ٹولے نے ہمیشہ جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا ہے۔ قوم اس منافق ٹولے کے دوغلے چہروں کو پہچان چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کی امین ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close