لاہور:دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاءسستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے 15 پیسے تک اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 144 روپے 82 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 141 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔
شہبازشریف نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاءسستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے۔ عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں۔ عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوجائیں۔
نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔