Featuredسندھ

عالمی سطح پر مہنگائی کے پاکستان پر اثرات پڑ رہے ہیں

کراچی: فنانس بل میں کوئی ایسی بات نہیں جس کی مخالفت کی جائے، کسی اتحادی نے بجٹ پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ 

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں سے نجانے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے،سندھ حکومت کو چاہیے کہ صحت کارڈکا منصوبہ سندھ میں بھی شروع کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیل کی قیمت عالمی منڈی کے باعث بڑھی ہے، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، پاکستان میں معاشی استحکام واپس آرہا ہے ۔

فنانس بل میں کوئی ایسی بات نہیں جس کی مخالفت کی جائے، کسی اتحادی نے بجٹ پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ عالمی سطح پر مہنگائی کے پاکستان پر اثرات پڑ رہے ہیں، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ریکارڈ پیداوار سے کسانوں کو اضافی آمدن ہوئی۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کے شہری صحت کارڈ سے مستفید نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں سے نجانے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کے شہری صحت کارڈ سے مستفید نہیں ہوں گے، سندھ میں اسپتالوں کا جو حال ہیں اس سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے، سندھ حکومت کو چاہیے کہ صحت کارڈکا منصوبہ سندھ میں بھی شروع کرے۔

انہوں نے کہا شہباز شریف نے 4 ہفتوں میں بھائی کو وطن واپس لانی کی ضمانت دی، جعلی حلف نامے پر شہباز شریف کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، عدالت کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے۔ نواز شریف کی واپسی کیلئے اٹارنی جنرل کو وزیراعظم نے ہدایت دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے پی ٹی آئی حکومت میں خوب منافع کمایا، مفتاح اسماعیل کو چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close