Featuredخیبر پختونخواہ

پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مہنگائی مارچ میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہوں

پشاور: عوام اب اس حکومت کو مزید قبول کرنے کے لیے تیار نہیں

قوم ثابت کرے گی پچھلے الیکشن میں اس کی کامیابی جعلی تھی، اگلے مرحلے میں بھی حکمراں جماعت کا اس سے برا حشر ہوگا۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں 23 مارچ کے مہنگائی مارچ میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت کی شکست اپوزیشن کی فتح ہے، عوام اب اس حکومت کو مزید قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، اس بلدیاتی الیکشن میں ’وہ‘ غیر جانبدار لگے۔

مولانا نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی حکمران جماعت کا اس سے بھی برا حال ہوگا، عوام کی حقیقی رائے اب سب کے سامنے آ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کی تیاریوں کے لیے کام کیاجائے، ناجائز، نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، ہمارا مطالبہ جنرل الیکشن کا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ غریب آدمی اپنے بچے گھروں میں قتل کردیتے ہیں، بچوں کی بھوک دیکھی نہیں جاتی، غریب آدمی کے لیے موت آسان، زندگی مشکل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ایک مرحلہ مکمل ہوچکا، جس میں حکمراں جماعت کو شکست ہوئی، بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کو زیادہ ووٹ ملنا اپوزیشن کی فتح ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کامیاب تجربہ ثابت ہوا، عوام کے جذبات کی ترجمانی کی، اگلے مرحلے میں بھی حکمراں جماعت کا اس سے برا حشر ہوگا، قوم ثابت کرے گی پچھلے الیکشن میں اس کی کامیابی جعلی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں منی بجٹ لایا گیا، اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی، بغیر بحث کے منی بجٹ کا معاملہ بلڈوز کیا گیا، موجودہ صورتحال سے نکلنا اب پوری قوم کی ذمہ داری بن چکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close