کراچی: عوام جھوٹی حکومت کے جھوٹے اعلانات کو خوب سمجھتے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی جانیں بچانے والی دوائیں غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں، نام نہاد صحت کارڈ سے کینسر، دل ، جگر کی دوائیں نہیں ملتیں، عوام جھوٹی حکومت کے جھوٹے اعلانات کو خوب سمجھتے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں مہلک امراض کا مفت علاج ہوتا ہے، پنجاب، کے پی سمیت ملک بھر سے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں عوام گیس کیلئے فریاد کررہے ہیں، پی ٹی آئی وزرا توانائی کے وزیر کی نالائق پر احتجاج کررہے ہیں۔