لاہور: اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے۔