Featuredاسلام آباد

کرونا پی سی آر کی جعلی رپورٹس بناکر فروخت کرنے والا قانون کی گرفت میں آگیا

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب کارروائی کی گئی جس میں کرونا کرونا

پی سی آر کی جعلی رپورٹس بناکر فروخت کرنے والا قانون کی گرفت میں آگیا

کرونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی جعلی پی سی آر ٹیسٹ کی روک تھام کےلیے متعلقہ حکام کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری تھیں جو رنگ لے آئی اور سیکیورٹی اداروں نے جعلی رپورٹس بنانے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جعلی ادویات کا میگا اسکینڈل کاغذات میں دبانے کی کوششیں

ایف آئی اے ٹیم نے سیکٹر جی 13 میں فلیٹس سے ملزم شاہ زمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے نجی لیب کے نام سے جعلی ویب سائٹس بنا رکھی تھیں۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم کے خلاف کرونا پی سی آر کی جعلی رپورٹس بناکر فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close