Featuredسندھ

کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز کراچی سے ہو چکا ہے

کراچی: کراچی میں کورونا کا اومی کرون ویرئینٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے

اومی کرون ویرینٹ سےکورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ہو چکی ہے جبکہ کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح محض 40 فیصد ہے جس سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے بعد اگلا نمبر لاہور کا ہے جہاں اومی کرون کی وجہ سےکیسزبڑھیں گے جبکہ اسلام آباد میں بھی اومی کرون کی کمیونٹی ٹرانسمیشن شروع ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : دماغی صحت کی بہتری کیلئے اجناس ضروری قرار

ڈاکٹر فیصل محمود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں کیسز روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا کیسز بڑھنے سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔

ان کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کم خطرناک ہے۔
سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close