پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب ملکوں کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے
یہ بات وزیراعظم کا پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کےاجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت کی الائنمنٹ کردی، صنعتوں کی ترقی اور ایکسپورٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔
سبزیاں اور پیاز بیچنے سے ملک کی دولت نہیں بڑھنے والی، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم سے کم کرتے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجراء پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، تقریب میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، سرمایہ کاری میں جو وقت لگتا ہے وہ بہت زیادہ ہے، ایک سرمایہ کار کیلئے وقت بہت اہم ہوتا ہے۔
سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم سے کم کرتے جارہے ہیں، کاروبار اور سرمایہ کاری کو مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : عالمی بینک متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلیے پر عزم
ریشنلائزیشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر ملک کی دولت بڑھ نہیں سکتی، چھوٹے چھوٹے ممالک کی ایکسپورٹ ہم سے بہت زیادہ ہے، معاشرے میں آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے۔
دنیا کے ممالک نے ایکسپورٹ کو قومی ترجیح سمجھا ہے، برآمدات بڑھائے بغیر کوئی بھی ملک آگے نہیں جاسکتا، ہم خوش قسمت ہیں کہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارے ساتھ ہے، ہم نے مسائل کو حل کیا ملک کی معیشت کو مستحکم کیا پھر کورونا آگیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی حکومت کی الائنمنٹ کردی ہے، صنعتوں کی ترقی اور ایکسپورٹ پر توجہ دے رہی ہے، غریب ملکوں کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے۔
ایلیٹ لوگ غریب ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیج دیتے ہیں، ایک ہزار ارب ڈالر ہر سال چوری ہوکر امیر ملکوں میں چلا جاتا ہے، سی پیک فیز ٹو میں ہم نے سب سے زیادہ زراعت پر توجہ دینی ہے۔