Featuredبلوچستان

کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال

بلوچستان: ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح کردیا

کوئٹہ سے دبئی ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی  پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز161مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔

قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دبئی فلائٹ عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا، دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع

دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جان اپڑتا تھا، پی آئی اے نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وی آئی پیز کے لیے فلائٹس تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔

قومی ایئرلائن کے جنرل مینجر کا کہنا تھا کہ کراچی ژوب اور تربت کے لیے پروازوں کاآغاز کیا، پی آئی اے بلوچستان میں اپنی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close