Featuredسندھ

عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا

کراچی: نسوار کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں کیونکہ عرب ممالک کے سفر کیلئے انہیں اب ایک اور پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے خبردار کیا ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : وفاقی کابینہ نے فاٹا انضمام سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری دیدی

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں﷽ جس میں پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک نسوار نہ لے کرجانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اے این ایف نے خبر دار کیا ہے کہ عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، لہٰذا کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close