کراچی: سعید غنی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا سندھ سے صفایا ہو چکا ہے لیکن پتا نہیں یہ کیا کھا کر یا نشہ کرکے آتے ہیں جو کہتے ہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت ان کی ہو گی
فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ فردوس شمیم کب استعفیٰ دیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نالائقیوں کی وجہ سے ملک کو خطرہ ہے، یہ جن کاندھوں پر بیٹھے ہیں وہ بھی ان کی نالائقیوں کا بوجھ اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : سعید غنی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
بلدیاتی ترمیمی بل کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد قانون میں ترمیم بھی کی گئی، جن کو اعتراض ہے وہ اسمبلی میں ترامیم لائیں، دلائل دیں، ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کی بات مان لیں۔
نئے سال کا آغاز وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کیا، ماہرین معیشت کہتے رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک دشمنی ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے معاہدہ کیا، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔