کراچی: رضوان احمد کو پی این ایس سی کا چیئرمین مقررکرنے کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
سیکرٹری میری ٹائم رضوان احمد کو ریٹائرمنٹ کے 15 دن بعد پی این ایس سی کے بورڈ کا رکن بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، اپوزیشن کو پی ٹی وی پر ٹائم دیں گے، نعیم بخاری
اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ رضوان احمد کی تقرری پی این ایس سی ایکٹ کے تحت اور قانون کے مطابق ہے۔
اس سے پہلے شکیل منگ نیجو کو 3 سال کے لیے پی این ایس سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا مگر 2 ماہ پہلے ان کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا۔