Featuredاسلام آباد
سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے
اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کامؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے
افغانستان کیلئےجوہم کر سکتےتھے کررہےہیں،افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتےہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلنےپرہمارےبھارت کےساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے،مودی کو اگر پاکستان میں آنے سےدقت ہےتونہ آئیں ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کرلیں، بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اتراہواہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : افغانستان کی انتہا پسندی پاکستان کے لیے خطرہ ہے
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لےکرچلناچاہتاہے،بھارت نے اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے جب کہ پاکستان سارک کی میزبانی کیلئے مکمل تیارہے۔