Featuredاسلام آباد

صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے عدالتی فیصلے پر تشویش

اسلام آباد: صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے سے ایسی نظیر قائم ہو گی جس کے نتیجے میں آزادی اظہار کے دیگر دشمن میڈیا کے خلاف مزید اقدامات کر سکتے ہیں

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، پاکستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے عدالتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

متعلقہ تنظیموں اور اداروں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انصار عباسی نے رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق
خبر دے کر محض اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھائیں

یہ بھی پڑ ھیں : صحافیوں پر تشدد نے طالبان کے دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صحافی عوام کو آگاہی دینے کی اپنی ذمہ داریاں اخلاص سے نبھاتے ہیں، پیشہ وارانہ فرائض میں صحافیوں پر فردِ جرم سے آزادی اظہار پر سنگین نتائج ہوں گے۔

مشترکہ بیان میں معزز جج صاحبان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close