Featuredخیبر پختونخواہ
ہزارہ صوبے کے قیام کیلئے پاس قرارداد پر عملدرآمد کیلئے قرارداد منظور
پشاور: قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سال 2014 میں صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لانے کے لیےایوان نے قرارداد پاس کی لیکن آج تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے 2014 میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے حق میں پاس ہونے والی قرار داد پر عملدرآمد کے لیے قرار داد ایوان میں پیش کی۔
یہ بھی پڑ ھیں : مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی
ایوان نے کثرت رائے سے قرار داد کی منظوری دیدی جب کہ اے این پی کے رکن اسمبلی نثار مہمند نے قرارداد کی مخالفت کی۔
2014 میں صوبائی اسمبلی سے منظور کی گئی قرار داد میں وفاق سے ہزارہ کے نام سے نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔