Featuredاسلام آباد

اومیکرون ایک دن میں 900 کے قریب کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد: تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے

کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار950 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 898 کیسز مثبت نکلے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.8 فیصد پر پہنچ گئی۔

یہ بھی  پڑ ھیں: حکومتِ پاکستان نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 652 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 83 ہزار 648 ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537 اور بلوچستان میں 33 ہزار 653 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close